سرگودھا(این این آئی)سرگودھا شہر کی ایک ہی شاہراہ پر چند قدموں پر رہائش رکھنے والے دو نوں ارکان اسمبلی صوبائی وزیر بن گئے جنہوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا کر کام شروع کر دیا تو دونوں کوٹھیوں پر مبارک کے لئے سیاسی رونقیں لوٹ آئیں۔ان وزراء میں وزیراعلی
پنجاب پرویز الہی کے قریبی عزیز منیب سلطان چیمہ تحریک انصاف سے منتخب ہو کر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بن گے زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کی معروف شاہراہ کچہری روڈ پر رکن پنجاب اسمبلی منیب سلطان چیمہ کی رہائش گاہ قصر سلطان کے چند قدموں کے فاصلہ پر دوسرے رکن پنجاب اسمبلی عنصر مجید خان نیازی کی رہائش گاہیں ہیں جن کو صوبائی وزراء بناتے ہوئے عنصر مجید نیازی کو صوبائی وزیر لیبر اور منیب سلطان چیمہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا قلمدان دے دیا گیا جنہوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا کر کام شروع کر دیا جس کے بعد شہر کی دونوں کوٹھیوں پر مبارک سے سیاسی رونقیں لوٹ آئیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چوہدری منیب سلطان چیمہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے قریبی عزیز ایم این اے چوہدری عامر سلطان چیمہ کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کے دیرینہ ساتھی چوہدری انور علی چیمہ مرحوم کے پوتے،سابق چیئرمین ضلع کونسل سرگودھا تنزیلہ عامر چیمہ کیصاحبزادے ہیں۔