منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی ارب پتی کی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

datetime 7  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)سستے اور کم لاگت کے ہوائی سفر والی ایک اور نئی بھارتی ایئر لائن اکاسا ایئر نے سروس کا آغاز کر دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اکاسا ایئر کی پہلی پرواز اندرونِ ملک کے لیے تھی، پرواز کیو پی 1101 ممبئی سے احمد آباد سیکٹر تک چلائی گئی، جو

اتوار 7 اگست کو مقررہ وقت سے 29 منٹ کی تاخیر سے صبح 10 بج کر 34 منٹ پر ممبئی ایئر پورٹ سے روانہ ہوئی اور 49 منٹ کی مسافت طے کر کے 11 بج کر 23 منٹ پر منزل پر پہنچی۔اکاسا ایئر نے اس پرواز کے لیے نیا بوئنگ 737 میکس 8 طیارہ استعمال کیا ۔ اکاسا ایئر کے مالک بھارت کے ارب پتی تاجر راکیش جھنجھن والا ہیں جنہوں نے بھارتی شہریوں کے لیے سستے اور کم لاگت کے ہوائی سفر کے لیے ایس این وی ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت اکاسا ایئر دسمبر 2021 میں قائم کی تھی جس کا ہیڈکوارٹر مہاراشٹرا ممبئی ہے۔ اکاسا ایئر نے اپنا پہلا بوئنگ 737 میکس طیارہ رواں سال اگست میں خریدا تھا، اِس وقت اس کے پاس محض 2 طیارے ہیں۔ ہوائی کمپنی کے سی ای او ونے دوبے کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک کمپنی کے پاس 18 طیارے ہوں گے۔انہوں نے ہر سال 12 سے 14 طیارے اکاسا ایئر میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا۔سی ای او کے اعلان کے مطابق آئندہ 5 سال میں ایئر لائن کے پاس 72 طیارے ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…