بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

معاشی صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا پنجاب کے صوبائی وزیرکا سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار

datetime 7  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی کابینہ میں شامل ہونے والے وزیر مال نوابزادہ منصور علی خان نے سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کردیا اور اس حوالے سے انوہںنے وزیراعلی پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔وزیر مال نوابزادہ منصور علی خان نے وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کو خط میں پروٹوکول لینے سے معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ ملکی معاشی

صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا۔ نوابزادہ منصور احمد خان نے سرکاری گاڑی گھر اور عملہ واپیس لینے کی درخواست کی ہے۔نوابزادہ منصور احمد خان پی پی 271 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، وہ مرحوم سیاستدان نوابزداہ نصراللہ خان کے صاحبزادے ہیں۔یا د رہے کہ گزشتہ روزپنجاب کابینہ کے 21ارکان نے حلف اٹھا لیا ، گورنر محمد بلیغ الرحمان نے گورنر ہائوس لاہور میں کابینہ کے اراکین سے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی ، سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان ، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار، مونس الٰہی، حلیم عادل شیخ سمیت تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور رہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ گورنر ہائوس میں پنجاب کابینہ کیلئے حلف اٹھانے والوںمیں میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، محسن لغاری، تیمور ملک، محمد بشارت راجہ، عنصر مجید نیازی ،راجہ یاسر ہمایوں ،منیب سلطان چیمہ، سردار شہاب الدین، مراد راس، ڈاکٹر یاسمین راشد، خرم شہزاد ورک، محمد ہاشم ،علی افضل ساہی ،نوابزادہ منصور علی خان، حسین جہانیاں گردیزی، غضفر عباس چھینہ، لطیف نذر، حسنین بہادر دریشک اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔

پنجاب کابینہ میں7 نئے چہرے شامل کئے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ق)کا کوئی رکن وزیر نہیں۔ کابینہ میں شامل ہونے والے اراکین کو محکموں کے قلمدان بھی سونپ دئیے گئے ہیں جس کے مطابق محمد محسن لغاری کو محکمہ خزانہ، محمد تیمور خان کو یوتھ افیئرز، سپورٹس ، کلچر،محمد بشارت راجہ کو کوآپریٹو ،پبلک پراسیکیوشن،راجہ یاسر ہمایوں ہائر ایجوکیشن ، انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،

عنصر مجید خان نیازی لیبر اینڈ ہیومن ریسورس، محمد منیب سلطان چیمہ ٹرانسپورٹ، سردار شہاب الدین خان سہڑ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ،مراد راس سکولز ایجوکیشن، ڈاکٹر یاسمین راشد سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ،پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر،خرم شہزاد ورک قانون و پارلیمانی امور،سردار محمد آصف نکئی ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول،

علی افضل ساہی کمیونیکیشن اینڈ ورک،نوابزادہ منصور احمد خان ریو نیو، سید حسین جہانیاں گردیزی زراعت، غضنفر عباس چھینہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، محمد لطیف نذر مائنز اینڈ منرلز،سردار حسنین بہادر دریشک انرجی ، فوڈ ، میاں محمود الرشید لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ، میاں محمد اسلم اقبال ہائوسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، انڈسٹریز ، کامرس ، انویسٹمنٹ اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جبکہ سید عباس علی شاہ جنگلا، وائلڈ لائف اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…