بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات،مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے امیدوار سامنے آنا شروع، پی ٹی آئی کا ایک بڑا گروپ بھی اسمبلی واپس جانے کو تیار

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کی 9 خالی کردہ نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ ن اور انکی اتحادی جماعتوں کی جانب سے فیصل آباد سمیت ان تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے

امیدوار سامنے آنا شروع ہو گئے، این اے 108 فیصل آباد سے خالی ہو نے والی نشست پر پاکستان مسلم ن کی قیادت کا چوہدری عابد شیرعلی کوٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ، فیصل آباد مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، عابد شیرعلی کے مقابلے عمران خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، عابد شیرعلی نے ا نتخا بی مہم شروع کردی،اگر عمران خان نے کسی حلقہ سے الیکشن میں حصہ لیا توانکے کاعذات مسترد ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کا ایک بڑا گروپ اسمبلی میں واپس جانے کو تیار،پی ٹی آئی کے رہنمااور ممبران پریشان، فرخ حبیب کی مستعفی ہونے سے یہ حلقہ خالی ہو ا ہے اگر فرخ حبیب نے الیکشن میں حصہ نہ لیا تویہاں پر انکی سیاست بھی ختم ہوجائے گی،سیاسی مبصرین کا اظہار خیال،آن لائن کے مطابق قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے 11اراکین اسمبلی استعفے منظور ہونے کے بعد 9 خالی کردہ نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا،قومی اسمبلی کی 9 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہوگا،ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی۔1۔ این اے 22 مردان،2۔ این اے 24 چارسدہ،3۔ این اے 31 پشاور،4۔ این اے 45 کرم،5۔ این اے 108 فیصل آباد6۔ این اے 118 ننکانہ صاحب،7۔ این اے 237 ملیر،8۔ این اے 239

کورنگی کراچی،9۔ این اے 245 کراچی قومی اسمبلی کی 9 نشستیں شامل ہیں، مسلم لیگ ن اور انکی اتحادی جماعتوں کی جانب سے ان تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں، فیصل آباد کا حلقہ این اے 108غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے جس میں ظاہری طور پر پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے چوہدری عابد شیرعلی کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما بابائے سیاست چوہدری شیر علی اور

ان کے فرزند ارجمند عرصہ دراز سے اس حلقہ کی نمائندگی کرر ہے ہیں جبکہ اس حلقہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک بھی اچھا خاصا ہے۔2018ء کے الیکشن میں چوہدری عابد شیر علی نے 111529ووٹ لئے جبکہ میاں فرخ حبیب 112740ووٹ لے کر الیکشن جیت گئے۔ اس الیکشن میں میاں فرخ حبیب کو صرف 1211ووٹوں کی برتری حاصل رہی۔اس حلقہ کے ٹوٹل ووٹرز کی تعداد4لاکھ34ہزار 583ہے۔ 2018ء کے عام انتخابات میں اس

حلقہ میں 394پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔ 2018ء کے عام انتخابات میں خلائی مخلوق کی حمایت سے پاکستان تحریک انصاف کے میاں فرخ حبیب کا مارجن معمولی تھالیکن اب صورتحال یکسر تبدیل ہو چکی ہے، سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ حلقہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، عابد شیرعلی کے مقابلے عمران خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،حالیہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے بعد اگر عمران خان نے کسی حلقہ سے الیکشن میں حصہ لیا تو

انکے کاعذات مسترد ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے رہنمااور ممبران پریشان، فرخ حبیب کی مستعفی ہونے سے یہ حلقہ خالی ہو ا ہے اگر فرخ حبیب نے الیکشن میں حصہ نہ لیا تویہاں پر انکی سیاست ختم ہوجائے گی، لگ بھگ ممبران قومی اسمبلی میں اب بھی ایم این ایزہوسٹل میں رہائش رکھنے کے ساتھ مراعات بھی حاصل کررہے ہیں حکومت میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سمیت دیگرمختلف جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں بھر پور

حصہ لینے اپنے اپنے امیدواران کھڑے کرنے اور مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جماعت اسلامی،تحریک لیبک پاکستان،پاک سرزمین نے بھی اپنے امیدوارمیدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے اگر تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کابائیکات کیا توپاکستان مسلم لیگ ن آسانی سے پانچ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی جبکہ دیگر نشستوں پر بھی اتحادی جماعتوں کے امیدواران ہی کامیاب ہوگے،متوقع ہے کہ استعفے دینے والے ممبران میں گروپ بندی ہوجائے اور وہ اسمبلی واپس جانے کا فیصلہ کرلیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…