بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک ہفتے کے دوران ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی

datetime 6  اگست‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی) گزشتہ ہفتے ڈالر، پانڈ، یورو اور ریال کی قدر میں ریکارڈ نوعیت کی کمی واقع ہوئی، دوست ممالک سے مالی تعاون کی ضمانت ملنے اور آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری یقینی ہونے سے روپیہ تگڑا ہوا۔ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے انٹربینک

ریٹ گھٹ کر 225 روپے سے نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ انٹربینک سے بھی گھٹ کر 222 روپے کی سطح پر آگئی۔ہفتہ وار کاروبار میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر 15.34 روپے گھٹ کر 224.03 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 26 روپے گھٹ کر 222 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 19.85 روپے گھٹ کر 272.43 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پانڈ کی قدر 30 روپے گھٹ کر 270 روپے ہوگئی۔انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 15.60 روپے گھٹ کر 229.20 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 26.50روپے گھٹ کر 226روپے ہوگئی۔انٹربینک میں ریال کی قدر 4.11 روپے گھٹ کر 59.62 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریال کی قدر 6.70 روپے گھٹ کر 58.60 روپے ہوگئی۔آئی ایم ایف سے رواں ماہ قسط کے ممکنہ اجرا سے روپیہ مضبوط ہوا۔ زرمبادلہ کے ذخائر مزید گھٹنے کے باوجود ڈالر تنزلی کا شکار رہی۔ درآمدات کی حوصلہ شکنی اور سخت مانیٹرنگ سے ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی تنزلی ہوئی۔ تجارتی خسارے میں کمی سے بھی روپیہ کو سہارا ملا۔غیر ضروری و اشیائے تعیش کے ایل سیز نہ کھولنے سے روپیہ مستحکم ہوا جبکہ جولائی میں درآمدات گھٹ کر 5 ارب ڈالر تک آنے سے اعتماد بڑھا۔خام تیل اور دیگر کموڈٹیز کی عالمی قیمتیں گھٹنے سے درآمدی بل مزید گھٹنے کے توقعات ہوئے۔ ڈالر کے خریدار غائب اور فروخت کنندگان سامنے آئے۔ مرکزی بینک کے اقدامات سے ڈالر میں سٹے بازی رک گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…