منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

وفاقی حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے، پرویز الٰہی

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الٰہی کی وفاقی حکومت پر کڑی تنقید

لاہور( آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے مسلم لیگ ق اسکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ افسوس، موجودہ حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا، موجودہ وفاقی حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے۔

ان کا کہنا تھا بیرون ملک بسنے والے پاکستانی موجودہ وفاقی حکومت میں شامل کسی جماعت پر اعتبار نہیں کریں گے، اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے جامع پالیسی لا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…