منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کابینہ کے حلف اٹھاتے ہی پنجاب حکومت کا دبنگ حکم ،ن لیگ کیلئے انتہائی بری خبر

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پنجاب میں سیاسی و دیگر شخصیات کو فراہم غیر قانونی سکیورٹی واپس لینے کا حکم جاری کردیا گیا، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل(ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جیسا کریں گے ویسا بھریں

گے ، نوازشریف واپس آئیں گے تو قانون کے مطابق دیکھیں گے ، پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی،دوسری جانب  گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سمیت 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، محسن لغاری، مور ملک، راجہ بشارت، راجہ یاسر ہمایوں، انصر مجید نیازی، منیب سلطان چیمہ، سردار شہاب الدین، مراد راس، یاسمین راشد، خرم شہزاد، محمدہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی، علی افضل ساہی، نوابزادہ منصورعلی خان، حسین گردیزی، غضنفر عباس چھینہ، لطیف نذر، حسنین دریشک اور محمود الرشید نے حلف اٹھایا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے 4 اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کر دیے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، حلف اٹھانے والوں میں رفاقت علی گیلانی، تیمور لالی، کامران افضل اور خرم منور منج شامل ہیں۔قبل ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے موقف اپنایا تھا کہ وہ صدر مملکت عارف علوی اور عمرچیمہ کی طرح رویہ اختیار نہیں کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…