جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے معاملے پر عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کو ہٹانے سے متعلق کیس کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اسپیکر کو پابند کرے کہ درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلے کرے۔تحریری حکم کے مطابق درخواست گزار نے استفسار کیا کہ اسپیکر کس قانون کے تحت نان ممبر کو سن کر فیصلے کرے، درخواست گزار نے اپنے دلائل کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پیش کیا جس پر عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے متعلق درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کریں۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں اور رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے۔اسپیکر قومی اسمبلی اس پٹیشن کو ہی درخواست سمجھ کر فیصلہ کریں گے ، سپیکر اس حوالے سے بھی مشاورت کرے کہ درخواست گزار کو سننے کا موقع دینا ہے یا نہیں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…