اسلام آباد(آن لائن ) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی اراکین قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے ،پنجاب اسمبلی کے مستعفی رکن فیصل نیازی کی نشست پر بھی ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔الیکشن کمیشن
کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے 10اراکین قومی اسمبلی کے انتخابی حلقوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ان حلقوں میں این اے 22مردان ،این اے 24چارسدہ ،این اے 31پشاور فائیو،این اے 45کرم ون ،این اے 108فیصل آباد،این اے 118ننکانہ صاحب ،این اے 237ملیر،این اے 239کورنگی کراچی اور این اے 246کراچی سا?تھ شامل ہیں شیڈول کے مطابق ان حلقوں میں کاغذات نامزدگی 10اگست سے 13اگست تک وصول کئے جائیں گے جبکہ انتخابات 25ستمبر کو ہونگے الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 209خانیوال سے مستعفی رکن صوبائی اسمبلی فیصل نیازی کی نشست پر بھی ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 15اگست سے 17اگست تک جمع کرائے جائیں گے جبکہ ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 2اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی اراکین قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے