بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جرم ثابت ہو چکا، سزا کا تعین باقی ہے‘ طلال چوہدری

datetime 5  اگست‬‮  2022 |

مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جرم ثابت ہو چکا، سزا کا تعین باقی ہے، جو جرم ثابت ہوا ہے اس پر پارٹی پر پابندی، عمران خان کی نااہلی کی سزا ہو سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ رقم برآمد کی جائے گی، مزید لوگ جو ملوث ہیں وہ گرفتار ہوں گے اور انہیں سزا ہو گی، یہ چاروں کام کرنے کے لیے ڈیکلیریشن سپریم کورٹ بھیجا جائے گا، ایف بی آر، ایف آئی اے اور دیگر مالیاتی اداروں کی مدد سے تحقیقات ہوں گی۔طلال چوہدری نے کہا کہ اس معاملے کو مزید طول نہیں دیا جائے گا، تحقیقات جلد مکمل ہوں گی، یہ آخری کیس نہیں اس کے بعد بھی خان صاحب نے چاند چڑھائے ہوئے ہیں، اس لاڈلے کو پوچھتے پوچھتے 8 سال ہو گئے، اب حکومت اپنی ذمے داری ادا کرے گی۔آپ جھوٹے ثابت، آپ کا منہ کالا ہوگیا، طلال چوہدری کی عمران خان پر تنقیدان کا کہنا ہے کہ حکومت میں آتے ہی اپنے قلم سے وہ تمام ظلم اور جبر جو نواز شریف یا کسی کارکن پر ہوا ختم کر دینا چاہیے تھا، ہم نے نظام کو ایک اور موقع دیا، خصوصاً انصاف کے نظام کو کہ وہ اپنی تصحیح کرے، نواز شریف بالکل واپس آئیں گے اور ان کا حق ہے کہ وطن واپس آئیں، وہ اگلے انتخابات سے پہلے وطن واپس آئیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کو صادق اور امین بنایا گیا جن میں شرعی اور دنیاوی عیب ہیں، انصاف کا نظام اگر صحیح طرح کام کرتا تو عمران خان ریاست کے والی نہ ہوتے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…