بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

جیف بیزوس کی بلیواوریجن کے مشن کے ساتھ پہلی مصری خاتون خلا میں روانہ

datetime 5  اگست‬‮  2022 |

نیویارک(این این آئی)دنیاکی امیرترین شخصیات میں سے ایک جیف بیزوس کی ملکیتی کمپنی بلیواوریجن نے چھ افراد پر مشتمل ایک مشن کوخلا میں بھیجا ہے۔ان میں مصرکی خاتون اور پرتگال کی معروف کاروباری شخصیت شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق

مشن این22 نے امریکی ریاست ٹیکساس کے مغربی صحرا میں بلیواوریجن کے اڈے سے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 58 منٹ کے قریب نیو شیپرڈ ذیلی مدار راکٹ دھماکے کے ساتھ اڑان بھری ہے۔خود مختار اوردوبارہ قابل استعمال خلائی گاڑی نے اپنے عملہ کے کیپسول کو کرمان لائن کے اوپربھیجا ہے۔ یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ خلائی سرحد ہے اوریہ سطح سمندر سے 62 میل اوپر ہے۔عملہ کے ایک رکن کولائیواسٹریم پر یہ کہتے ہوئے سناجا سکتا تھا: میں تیررہا ہوں!۔پھر کیپسول اپنے بلند ترین مقام پر پہنچ گیا اور مسافروں نے چند منٹ تک بے وزنی کا تجربہ کیا۔راکٹ اور کیپسول دونوں الگ الگ بیس پر واپس آئے،کیپسول کے سوار بہت بڑے پیراشوٹ کا استعمال کرتے ہوئے زمین پراترے اور انھوں نے اڑان بھرنے کے قریبا 11 منٹ بعد مشن مکمل کرلیا۔اس کے عملہ میں مصری انجینئرسارہ صبری اور پرتگالی کاروباری شخصیت ماریو فیریرا شامل تھے۔ وہ زمین سے خلامیں جانے والے دونوں ممالک کے اولین افراد ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…