واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد ملک میں کسی بھی وقت ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔مغربی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی کے اعلان کا ارادہ رکھتی ہے، جس کا اعلان کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے۔مغربی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی سے ہنگامی فنڈز کے اجرا میں آسانی اور سرکاری رکاوٹوں میں نرمی ہوجائے گی جبکہ ماہرین کہتے ہیں کہ منکی پاکس کے پھیلاو کو روکنا شاید اب ممکن نہیں رہا۔