پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

وائٹ ہاس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے چارافراد کی حالت تشویشناک

datetime 5  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں وائٹ ہاس کے شمال میں واقع ایک پارک میں گزشتہ شب آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈی سی فائر اینڈ ایمرجنسی میڈیکل سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ویٹو میگیولو نے کہا کہ شام 7بجے کے قریب 2 مرد اور 2 خواتین وائٹ ہاس کے پنسلوانیا ایونیو کے قریب لافائیٹ اسکوائر میں موجود تھے جہاں ان کے انتہائی نزدیک آسمانی بجلی گری۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹ سروس ایجنٹس اور امریکی پارک پولیس کے افسران قریب ہی موجود تھے جنہوں نے فوری طور پر امداد فراہم کرنے میں مدد کی اور چاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ویٹو میگیولو نے کہا کہ فوری طور پر جان بچانے والی سروس فراہم کرنے کی صلاحیت بہتر نتائج کے لیے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ جب آسمانی بجلی گری

تو چاروں متاثرہ افراد پارک میں درختوں کے قریب کھڑے تھے جبکہ طوفانی موسم کے دوران درختوں کے قریب کھڑے ہونا یقینا محفوظ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…