پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کا مذاق اڑانے والا پی ٹی آئی کارکن گرفتار،فوج مخالف مہم کون چلا رہا ہے اور انہیں کتنا ماہانہ معاوضہ ملتا ہے؟ مکمل رپورٹ آگئی

datetime 5  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جنرل سرفراز اور ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنیوالے حادثے کی آڑ میں پی ٹی آئی کے ٹرولز کی طرف سے شقی القلبی کا مظاہرہ ، شہدا کا مذاق ، عمران خان کی حمایت کرنیوالے ریٹائرڈ فوجیوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ زیر نظر ٹویٹس میں بکواس کرنیوالے منیب کیانی آئی ایس ایف جہلم کو کنوینر ہے۔ منیب کیانی نے اعتراف کیا ہے کہ

اس نے ہیلی کاپٹر واقعے پر غیر ضروری اور وطن دشمن ٹویٹس کیں۔وہ پی ٹی آئی کا ہارڈ کور وفادار کارکن ہے ۔ماضی میںآئی ایس ایف کے متعدد عہدوں پررہا ہے۔اس نے اپنے رویے پر معذرت کی ہے اور اعتراف کیا ہے کہ اسے ایسا کرنے کا جذبہ ان لوگوں کےٹویٹر اور فیس بک پوسٹس کی سےوجہ سے ملا۔1-میجرل ریٹائرراجہ عادل 2-عمران ریاض خان3-سبینہ کیانی پی ٹی آئی 4-ازمہ خان پی ٹی آئیڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق لڑکے کو اس یقین دہانی پر اس کے والد کے حوالے کیا جارہاہے کہ وہ مستقبل میں ایک ذمہ دار شہری کے طور پر کام کرے گا۔جبکہ پاکستان فوج کے چھ بہادر افسران کی شہادت پر بے ہودا جھوٹ پر مبنی پراپیگینڈا کہاں سے پھیلایا گیا اور اس کی ایما پر پھیلایا گیا اس کا کھوج لگا لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق فوج کی اعلی قیادت کو نشانہ بنانے کے لئے تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت نے گیارہ سو سوشل میڈیا ورکرز کا سہارا لیا اور ان اکاونٹس کو چلانے والوں کو ماہانہ پچیس ہزار روپے پر رکھا گیا۔ منصوبے کیلئے 87 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے تاہم نظرثانی شدہ پی سی ون میں رقم 73 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گئی۔ ان گیارہ سو افراد کو شروع میں مختلف ٹاسک دیئے گئے اور ٹاسک مکمل کرنے والوں کو نوکری دی گئی۔

آج ہی ایک خبر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے جنازوں میں شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ٹرولرز کے شہدا سے متعلق زہریلے، جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے کے باعث شرکت نہ کرسکے۔ دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر منفی مہم پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی جس پر شہدا کے خاندانوں اور افواج پاکستان کےرینک اینڈ فائل میں شدید غم وغصہ اوراضطراب ہے۔ کچھ بےحس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پرتکلیف دہ اورتوہین آمیز مہم جوئی کی گئی، یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہیں۔ آہستہ آہستہ ہر گزرتے دن کے ساتھ تحریک انصاف کا تاریک چہرہ سب کے سامنے آ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…