اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا ٹن سوٹ اور کالی واسکٹ سے دھوکہ کھا گئے
جسے الیکشن کمیشن کا نمائندہ سمجھ کر یاداشت جمع کروائی اس کا الیکشن کمیشن سے کوئی تعلق نہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسد عمر سے سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں
اسی اثنا میں ایک سوٹ پہنے اور کالی واسکٹ میں ملبوس شخص آیا جس نے خود کو الیکشن کمیشن کا نمائند ہ ظاہر کیا ۔
تحریک انصاف کے رہنمائوں نے اس کا نام امجد بتایا اور اسے یاداشت پیش کی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد ترجمان ہارون شنواری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ
ایسے کسی بندے کا تعلق الیکشن کمیشن سے نہیں ہے جسے تحریک انصاف کے رہنمائوں نے یاداشت دی ہے ۔