جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نیوٹرل کے لانے پر اگر تمہارا لانا ٹھیک تو راجہ سلطان سکندر کا لانا کیوں غلط،حافظ حمداللہ کا عمران خان کوجواب

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوٹرل کے لانے پر اگر تمہارا لانا ٹھیک تو راجہ سلطان سکندر کا لانا کیوں غلط، تم اب بھی چاہتے ہو کہ’’نیوٹرلز‘‘ نیوٹرلز نہ رہیں، ماضی کی طرح

تمہارے ساتھ رہیں۔عمران خان کے ایک حالیہ انٹریو پر ردعمل دیتے ہوے حافظ حمداللہ نے کہا عمران نیازی اصل غلطی ملک وقوم پر آپ کوتسلط کرنا تھی جس کے بھیانک نتائج معاشی تباہی کی صورت میں آج بھی قوم بھگت رہی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے آپ کی توہین نہیں کی بلکہ تم نے جھوٹ بول بول کے اپنے ووٹروں کی توہین کی۔ جنہوں نے تمہارے جھوٹے وعدوں پر اعتماد کرکے کر ووٹ دیا ۔ مگر الیکشن کمیشن کے فیصلے نے تمہیں وعدہ خلاف جھوٹا اور شیطان ثابت کیا ۔ انہوں نے کہا اگر ای سی پی تمہارے جھوٹ چوری پر پردہ ڈالتا تو فیصلہ بہترین ہوتا۔ لیکن جب ای سی پی نے حقائق کی روشنی میں ایمانداری سے فیصلہ دیا آپ کو برا لگا،،واہ نیازی واہ،، حافظ حمداللہ نے کہا کیا عارف نقوی نے راجہ سلطان کے کہنے پر آپ کے اکاونٹ میں میلینز ڈالرز ٹرانسفر کئیے؟ جس چور دروازے سے تم،،تمہاری سیاست اور حکومت نے جنم لیاہے اب پی ڈی ایم اس دروازے سے آپ کو آنے نہیں دینگی ۔ حافظ حمداللہ نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوٹرل کے لانے پر اگر تمہارا لانا ٹھیک تو راجہ سلطان سکندر کا لانا کیوں غلط، تم اب بھی چاہتے ہو کہ’’نیوٹرلز‘‘ نیوٹرلز نہ رہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…