پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

شہباز شریف نئی ”پاکستان سپیڈ” کیساتھ سی پیک کو آگے بڑھا رہے ہیں،چین نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کو نئی ”پاکستان سپیڈ” کے ساتھ تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ان کی انتھک کوششوں کا اعتراف کیا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے

جواب میں کہا کہ ہم پاکستانی وزیر اعظم کے بیانات کو سراہتے ہیں، شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کیلئے بہت کچھ کیا ہے۔ترجمان نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعظم شہباز شریف چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کئی بار اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ پاکستان سی پیک کی تعمیر کو نئے پاکستان کی رفتار سے آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے دو مرتبہ گوادر بندرگاہ کا دورہ کیا اور پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان سیمینار کی میزبانی کی اور انہوں نے ہمارے عملی تعاون کیلئے بہت کچھ کیا، لہذا دونوں ممالک کے رہنمائوں کی رہنمائی اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہم سی پیک پر بہت زیادہ پیش رفت ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے رہنمائوں کے درمیان مفاہمت کو مزید بہتر طریقے سے نافذ کرنے کیلئے تیار ہیں اور ہم نے موجودہ منصوبوں میں جو کچھ حاصل کیا ہے اور ان کو آگے بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک صنعتی ترقی، لوگوں کے ذریعہ معاش، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی وغیرہ پر مزید توجہ مرکوز کریں گے تاکہ سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کرنے والا منصوبہ بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ چین پاکستان تعلقات اور چین پاکستان کمیونٹی کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک اور خطے کے ارد گرد کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک طویل سفر طے کرے گا۔ گزشتہ ہفتے وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے جیسے اہم منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سی پیک جوائنٹ کووآپریشن کمیٹی کے آئندہ 11ویں اجلاس میں ان منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی طرف بڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…