پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی پریشانیوں میں اضافہ ، نواز شریف بھرپورفارم میں آگئے ، اہم فیصلے

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے فیصلوں کا مکمل اختیار اپنے پاس رکھ لیا، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو عمران خان کے خلاف اہم ذمہ داری سونپ دی جس کے بعد مریم نواز متحرک ہو گئی ہیں ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق

مریم نواز نے وزیر اعظم ہائوس میں منعقد ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں نواز شریف کی نمائندگی کی، مریم نواز نے لیگی رہنمائوں کو ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ کو زیادہ سے زیادہ نمایاں کرنے کی ہدایت کر دی جس کے بعد سے ہی لیگی رہنمائوں کی جانب سے مسلسل پریس کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق تمام لیگی وزرا ء اور پارٹی رہنمائوں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور اس مہم کی نگرانی خود مریم نواز کریں گی، تمام مرکزی رہنما روزانہ کی بنیاد پر پریس کانفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو اجاگر کریں گے، اس کے ساتھ عمران کے دورے حکومت کی کرپشن اور مہنگائی کو بھی اجاگر کیا جائے گا، پریس کانفرنسوں میں عمران خان کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پارٹی کو فعال کرنے کے لیے ملک بھر میں ورکرز کنونشن بھی منعقد کئے جائیں گیجن سے مریم نواز خطاب کریں گی۔ پارٹی ذمہ داران کو ورکرز کنونشنز کے لیے شیڈول تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر بھی عمران خان مخالف مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…