اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان اور پی ٹی آئی کا مستقبل خطرے میں ،تہلکہ خیز دعوے نے ٹائیگرز میں کھلبلی مچا دی

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت منظور حسین وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان اور اسکی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔ اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان

نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان اور اسکی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔کے پی اور پنجاب حکومت کا بھی مستقبل ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ فیصلے کے بعد عمران نیازی تقریروں اور دھمکیوں سے اب منتیں ماننے پر آگئے ہیں۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ فیصلے کے بعد بنی گالا سے رونے کی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی پھنس چکے ہیں اب انہیں کہیں سے بھی کلین چٹ نہیں ملے گی۔اب عمران خان اور اس کی جماعت کے لئے مزید مشکلات بڑھیں گی،بچنا محال ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب الیکشن کمیشن کونہیں دے سکے گی۔عمران خان کو سیاست میں جو پہلے سہولیات میسر تھیں اب وہ نہیں ملیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ ملک کو ریاست مدینہ بنانے کا دعویٰ کرنے والا چوکیدار خود بڑا چورنکلا۔ عمران خان کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام ڈال کر اسے جھوٹ کا سرٹیفکیٹ دیاجائے ۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…