اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سیاستدان ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں۔معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے بنی گالہ پہنچے جس پر تبصرے جاری ہیں ۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلیم صافی نے کہا ہے کہ ’’گولڈ سمتھ کے لانچ کردہ عمران خان کا اسلامی ٹچ اور تبلیغی جماعت کے نام سے شہرت پانے والے مولانا طارق جمیل کا بازاری ٹچ۔۔۔،۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سیاستدان ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں۔معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے بنی گالہ پہنچے تھے جہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دعوت پر ملنے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کہتاہے کہ اپنی رب کی بارگاہ میں توبہ کرو، سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں، ملک کو کھلواڑ نہ بنائیں، ملک کی بھلائی کا سوچیں۔طارق جمیل نے کہاکہ سیاستدان غریبوں کے بارے میں سوچیں، حکومت معلوم نہیں کیا کررہی ہے، بس قوم کو پیغام ہے کہ استغفار کریں۔
گولڈ سمتھ کے لانچ کردہ عمران خان کا اسلامی ٹچ اور تبلیغی جماعت کے نام سے شہرت پانے والے مولانا طارق جمیل کا بازاری ٹچ۔۔۔۔ https://t.co/d2b3DhbbfA
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) August 3, 2022