بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

بنگلہ دیشی ٹکا کی قدر میں کمی منی چینجرز کیخلاف کریک ڈائون شروع

datetime 3  اگست‬‮  2022 |

ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیشی حکومت نے ڈالر کے مقابلے میں ٹکا کی گرتی ہوئی قدر میں کمی کو روکنے کے لیے منی چینجرز کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی کمی کے لیے بنگلہ دیش نے لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی لگادی۔شرح مبادلہ میں ساز باز پر مرکزی بینک نے 5 منی چینجرز کے لائسنس معطل کردیے جبکہ 42 کو نوٹس جاری کردیے۔ گزشتہ ایک برس میں ٹکا کی قدر میں ڈالر کے

مقابلے میں 10 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، یکم اگست کو ڈالر 94.79 ٹکا کا ہوگیا تھا۔بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے

ریاستی ٹیلی کام کمپنی کا 25 ملین ڈالر کا فائیو جی منصوبہ معطل کردیا، ٹیلی کام کمپنی کو منصوبے کے لیے 80 فیصد آلات درآمد کرنے کی ضرورت تھی۔

بنگلہ دیش کے زر مبادلہ کے ذخائر ایک سال میں کم ہو کر 39.67 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ بنگلہ دیش کے گزشتہ سال زرمبادلہ ذخائر 45.51 ارب ڈالر تھے۔بنگلہ دیش کا تجارتی خسارہ بڑھ کر ریکارڈ 33.3 ارب ڈالر ہوگیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…