پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

ڈالر کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی حیران کن کمی

datetime 3  اگست‬‮  2022

کراچی (آن لائن) امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں استحکام آتے ہی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت واپس ڈیڑھ لاکھ سے نیچے آگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران ریکارڈ اضافے کے بعد

سونے کی فی تولہ قیمت دوبارہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے نیچے آ گئی ہے بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 8600روپے کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا1لاکھ45ہزار300روپے کا ہو گیا جبکہ7373روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ24ہزار571روپے ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں 14ڈالر کی کمی سے 1766ڈالر ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق ماہ اگست کے ابتدائی 3 دنوں میں سونے کی قدر میں مجموعی طور پر 14 ہزار 300 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر10روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر13روپے تک سستا ہو گیا جبکہ دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں بھی15روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جلد ہی پاکستان کے لیے قسط جاری کرنے کے امکانات پر پاکستانی روپیہ کی قدر بڑھ گئی اور ڈالر کی افغانستان کو اسمگلنگ کی وجہ سے اوپن مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ کے نرخوں میں 10 روپے کا فرق سرحد پر سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے ختم ہو گیا۔ افغانستان کو ڈالر کی منتقلی رکنے سے روپیہ مضبوط ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی

کے درمیان جولائی میں ایندھن اور سیمنٹ کی فروخت میں کمی کی وجہ سے پاکستانی روپیہ کچھ مستحکم ہو رہا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 10.80روپے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت238.80روپے سے کم ہو کر228روپے پر آگئی اسی طرح

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 13.50روپے کی نمایاں کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت239.50روپے سے گھٹ کر226روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 15روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت245روپے سے کم ہو کر230روپے ہو گئی جبکہ 18روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت294روپے سے کم ہو کر276روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…