اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان آپ جھوٹے ثابت ہوئے ہیں، آپ کا منہ کالا ہوگیا ہے،طلال چوہدری

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان پر جرم ثابت ہو چکا ہے اب سزا باقی ہے، جرم کے تحت ان کو تاحیات نااہلی عمر قید اور فنڈز کی ضبطگی عمل میں لائی جا سکتی ہے، خان صاحب کی جیب سے بھارتی اسرائیلی فنڈنگ کے ثبوت برآمد ہو چکے ہیں، نوازشریف تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل ہوئے

اسی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے لاڈلے کوبھی سزا دی جائے، آج خوشی کا نہیں بلکہ نظام انصاف کیلئے ماتم کا دن ہے کہ آٹھ سال تک انصاف کا نظام کہاں سویا رہا، فارن فنڈنگ کیس فیصلے کی روشنی میں 2013اور2018ء کے الیکشن پر سوال اٹھ چکے ہیں ،ممنوعہ فنڈنگ سے پاکستان میں انتشار دھرنوں کے ساتھ ساتھ سی پیک کو روکنے کی سازش کی گئی،عوامی مقبولیت ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی قانون کو پائوں تلے روند کر من مانی کرے ،وقت آ گیا سب کے ساتھ برابر کا سلوک کیاجائے۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کہوں گا کہ یہ خوشی کا دن نہیں بلکہ ماتم کا دن ہے،آٹھ سال انصاف نظام کہاں سویا ہوا تھا ،ایک شخص جلسے اور عیاشیاں کرتا رہا ،کئی ملین ڈالرز سے پاکستان میں کھیل کھیلتا رہا ،اب تو گزشتہ دو عام انتخابات پر بھی سوال اٹھ چکا ہے ،اسی فنڈنگ سے سی پیک کو روکا گیا ،دوسروں کیلئے روز سماعت و تاریخ ہوتی ہے لیکن خان صاحب کے فیصلے پر آٹھ سال لگ گئے،پی ٹی آئی کے لوگ جاہل ہیں،کہتے ہیں ممنوعہ فنڈنگ ہے ، یہ کہنا چاہتے ہیںیہ اندھا نہیں نابینا ہے، فنڈنگ سے منہ کالا ہوگیا لیکن کہتے ہیں ابھی گدھے پر نہیں بٹھایا گیا ،آپ جھوٹے اور مکار ثابت ہوئے ہیں ،یہ بار بار کہہ رہے ہیںالیکشن کمیشن سب ویب سائٹ پر ڈالے تو آپ نے دیا ہی کچھ نہیں تو ویب سائٹ پر کیا ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب تلاشی نہیں دیتے رہے کیونکہ ایک جیب میں اسرائیلی دوسری میں بھارتی پیسہ تھا، عمران خان کی جیب کی تلاشی میں آٹھ سال لگے ہیں

،خان صاحب کے اکائونٹ میں ملین ڈالر آتے رہے لیکن انہیں پتہ ہی نہیں تھا، ہزار دو ہزار روپے نہیں 13اکائونٹس چھپائے گئے، نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اور نااہل ہوگئے ،ان کے حواری کہیں گے بھارت کاسرب ناتھ سنگھ عمران خان کاخالو تھا،

عمران خان کی تلاشی سے 13اکائونٹس نکلے ہیں،فارن فنڈنگ کے پیسے سے دھرنا اور علیمہ کے فلیٹ سے گھر تک چلتے رہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ کہتے ایک سماعت میں یہ کیس اڑ جائے گا،خان صاحب فارن فنڈنگ کسی مسجد کا اکائونٹ کا کیس نہیں ، آپ کے اکائونٹس میںایک ہزار نہیں کئی ملین ڈالرز آئے ہیں، آپ کا جرم ثابت ہو چکا ہے صرف سزا کا تعین باقی ہے ،عمران خان کی تاحیات نااہلی

عمر قید یا اس سے زائد سزا ہونی ہے ،آپ ایک چور اور اوپر سے چتر بھی ہیں،ہمیں دن سے رات کیلئے کوئی حکم امتناعی نہیں دیتا ،نوازشریف کی اہلیہ فوت ہونے کے قریب تھیں لیکن چار روز انتظار نہیں کیا گیا اورفیصلہ سنا دیا گیا،آپ کے ساتھ ’’لاڈلوں ‘‘والا سلوک ہوگا آپ کی زبان اب نہیں چلے گی ،جو کام کیا اب بھگتیں گے،ناجائز اولاد یا ناجائز فنڈنگ کو آپ کچھ نہیں سمجھے

، کوئی مقبول ہو جائے تو کیا اسے ہر کھلواڑ معاف ہے،آپ سول نافرمانی کی بات کریں تو معافی ،ہنڈی حوالہ سے پیسے بھیجنے کی ترغیب دیں،سی پیک روکیں تو معافی ،ہم امریکی عدالت کے فیصلے کو باسٹھ تریسٹھ کیلئے سامنے لے کر آئیں گے،عمران خان صادق و امین نہیں اس نے خود پر خول چڑھایا ہواہے ، اس نے جو جرم کر لیا اس کی سزا کا تعین ہونا چاہیے اب آٹھ سال نہیں لگنے چاہئیں ،

امپورٹڈ مداخلت خان صاحب کی جیب میں فنڈز ڈال کر ریاست کے خلاف مداخلت کی گئی،پی ٹی آئی والوں کو بات سمجھ آ گئی ہے ،نااہلی میںچند ہفتے نہیں لگنے چاہئیں، وفاقی حکومت کو جو ہدایات آئیں گی اس پر عمل کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ ثاقب نثار صاحب کا بھی کردار ہے جو ان کا کیس واپس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا تھا کیونکہ کرپشن ثابت ہو چکی تھی،ہم چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک ہوتا رہا

، شہبازشریف اور حمزہ شہباز وزیر اعظم اور وزیر اعلی بن کر سب سے زیادہ عدالتوں میں جاتے رہے ،پنکی پیرنی ہو یا فرح گوگی کسی کیس میں بھی عمران خان کو نہیں بلایا گیا، عمران خان کا بہت سا پیسہ ہنڈی سے آیا جس سے علیمہ باجی نے فلیٹ بھی لیے

،عمران خان نے پاکستانیوں کو ورغلاکر اور پاکستان کے دشمنوں سے بھی پیسہ لیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا مستقبل اندھیر ہے ،جیل پکی ہے تاحیات نااہلی بھی ہوگی، عمران خان لکھ کر دیدیں کہ جیل میں کون کون سی دوائی دینی ہے وہ بھی فراہم کریں گے۔

طلا ل چوہدری نے کوئٹہ میں ریلیف سرگرمیوں میں مصرو ف ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے ان شہدا ء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کیلئے قربانی دی اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…