بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

فیصلے سے ثابت ہوا سب سے بڑا چور عمران خان ہے ، شاہد خاقان عباسی

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں اپنے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 8 سال کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔ عمران خان نے 150 کروڑ روپے ناجائز ذرائع سے وصول کئے۔ حکومت پاکستان اور قانون اپنا راستہ خود اختیار کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے تھے حقائق قوم کے سامنے آئیں جو آج الیکشن کمیشن نے دیدئیے ہیں ہم نے کسی پر الزام نہیں لگایا نہ کسی کو جیل میں ڈالا۔ اب عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے اتنا تو بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا عدالت اور قانون اپنا راستہ لے گی سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا کہ نواز شریف نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے رقم نہیں لی تو وہ صادق اور امین نہیں رہے الیکشن کمیشن نے واضح رپورٹ دیدی ہے جہاں ہوا حکومت کارروائی کرے گی انہوں نے کہا وہ شخص جس کی سیاست اس پر ہوتی ہے کہ دوسرے چور ہیں آج یہ ثابت ہوگیا کہ آج سب سے بڑا چور عمران خان اور اسکی جماعت ہے۔150 کروڑ روپیہ عمران خان نے ناجائز ذرائع سے حاصل کیے جسکی پاکستان کا قانون اجازت نہیں دیتا یہ رقم عمران خان نے ممنوعہ ذرائع سے حاصل کی اس میں اسرائیلی اور بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔ دوسروں پر غداری کا الزام لگانے والے بتائیں وہ کس کے لئے کام کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…