بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ہم نہ آتے تو آج ڈالر 400روپے تک پہنچ جاتا،شاہد خاقان عباسی

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نہ آتے تو آج ڈالر 400 روپے تک پہنچ جاتا، جہاں پر ملک کو پہنچا دیا گیا تھا اس کو درست کرنا چند دنوں کی بات نہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ

کر کے خلاف ورزی کی گئی، عمران خان نے پیٹرول مہنگا خرید کر کم پر بیچنا شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کی قیمت ادا کر کے ملکی مفاد کو دیکھا، پہلے میں بھی حکومت بنانے کے حق میں نہیں تھا، ہم نہ آتے تو آج پاکستان سری لنکا سے بھی بدتر حالت میں ہوتا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت 4 سال جھوٹ بولتی رہی، سابق حکومت کے اعداد وشمار سارے غلط تھے،عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے دو ہفتے بعد اس کی نفی کر دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو وہاں پہنچا دیا گیا کہ دنیا کا کوئی ادارہ آپ پر اعتماد نہیں کرتا، 4 سال کی غفلت،کوتاہی،کرپشن اور نااہلی چار مہینے میں دور نہیں ہوسکتی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت مفتاح اسماعیل کنٹرول کرسکتاہے نہ ہی حکومت کر سکتی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ مجھے آرمی چیف کی کال کا کوئی علم نہیں ہے، اگر آرمی چیف نے کال کی ہے تو بالکل درست کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نہ آتے تو آج ڈالر 400 روپے تک پہنچ جاتا، جہاں پر ملک کو پہنچا دیا گیا تھا اس کو درست کرنا چند دنوں کی بات نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…