جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

دوسروں کا احتساب کرنے والا شہزاد اکبر ملک سے فرار ہوگیا،عمران خان بارے بھی بڑی پیشگوئی

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ دوسروں کا احتساب کرنے والا شہزاد اکبر خود ملک سے فرار ہوگیا، اب عمران خان کے فرار کا وقت ہے، منی لانڈرنگ کے کیس کیلئے اچھا وکیل کرلیں شائد اب آپ کو مرضی کا جج نہ ملے،

برطانوی اخبار فنانشل ٹائم نے گزشتہ حکومت کی منی لانڈرنگ کو بے نقاب کیا، دوسروں کا احتساب کرنے والا شہزاد اکبر خود ملک سے فرار ہوگیا، عمران خان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں تو 250 کنال کے بڑے گھر میں کیسے رہتے ہیں، عارف نقوی نے عمران خان کو کالا دھن فراہم کیا۔ ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسروں کا احتساب کرنے والا شہزاد اکبر خود ملک سے فرار ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ فنانشل ٹائم نے عارف نقوی کی منی لانڈرنگ کو بے نقاب کیا۔ عارف نقوی نے عمران خان کو کالا دھن فراہم کیا۔ وزیرمملکت نے سوال اٹھایا کہ اگر عمران خان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے تو 250 کنال کے بڑے گھر میں کیسے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عدالت سے عمران خان کے دوست عارف نقوی کو 290سال کی سزا ملنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارف نقوی نے عمران خان کو 250 ملین ڈالر دیئے تو پھر وہ کیسے صادق اور امین ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر ملک سے فرار ہوچکے ہیں اور لگتا ہے کہ اب عمران خان کے فرار کا وقت آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پکڑ دھکڑ کا وقت ہے لیکن شاید یہ پکڑ دھکڑ پاکستان میں نہ ہو۔ مصدق ملک نے کہا کہ ابراج گروپ کے مالک عارف نقوی کی منی لانڈرنگ کے حوالہ سے فنانشل ٹائم میں اداریہ لکھنے والے شخص نے ایک کتاب ’’دی کی مین‘‘ تحریر کی ہے

جس میں عمران خان اور ان کے دوست عارف نقوی اور ان کی کمپنیوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ کتاب میں واضح لکھا گیا ہے کہ 2013 تا2018 کے دوران عارف نقوی کو پاکستان میں اپنے کام کرانے کیلئے پیسے لینے والا کوئی شخص نہ ملا جبکہ وہ اس مد میں 20 ملین ڈالر دے رہا تھا دوسری جانب عمران خان کی حکومت کو عارف نقوی نے دو ملین ڈالر میں خرید لیا اور میڈیا میں رپورٹ ہوا کہ عارف نقوی پاکستان آیا اور وزیراعظم عمران خان

سے ملا جس کے بعد عمران خان نے کہا کہ یہ میرے دوست ہیں ان کے تمام کام کردیئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود میاں نواز شریف غدار اور نااہل ہیں جبکہ دو ملین ڈالر میں بکنے والا صادق و امین ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ جب عارف نقوی کو ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تو اس نے واضح طور پر کہا کہ میرے بارے میں صدر پاکستان سے بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا میں شائع ہونے والے کرپش اور منی لانڈرنگ کے ثبوتوں کے بعد میرا مشورہ ہے کہ اچھا وکیل کرلیں شائد اس کیس کیلئے آپ کو مرضی کا جج نہ مل سکے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…