جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایران میں شوہروں کے قتل کے الزام میں تین عورتوں کو پھانسی دیدی گئی

datetime 30  جولائی  2022 |

تہران (این این آئی)ایران نے ایک دن میں تین خواتین کو پھانسی دے دی۔ ان تینوں خواتین پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے شوہروں کو قتل کیا تھا۔ تین عورتوں کو اسی ہفتے پھانسی کی سزا پر عمل کیا گیا ہے اور ایک ہی دن میں کیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران میں انسانی حقوق کی

مانیٹرنگ کرنے والی تنظیم آئی ایچ آرنے تشویش کا اظہار کیا ۔ آئی ایچ آر ناروے سے آپریٹ کرتی ہے اور ایران کو دیکھتی ہے۔آئی ایچ آر کے مطابق 27جولائی 2022 کو ایران کی مختلف جیلوں میں تین الگ الگ مقدمات میں ایران کی تین خواتین کو پھانسی دی گئی ہے۔ ان تینوں عورتوں کو اپنے ہی شوہروں کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی پر لٹکایا گیا ہے۔آئی ایچ آر کا کہنا تھا کہ اس سال آغاز سے اب تک ایران میں کم از کم 10 خواتین کو پھانسی چڑھایا جا چکا ہے۔ ان میں سے ایک افغانی عورت بھی شامل ہے جسے ابھی تہران باہر قائم جیل میں پھانسی دی گئی ہے۔دوسری خاتون جسے پھانسی دی گئی وہ سہیلہ عابدی تھی، آئی ایچ آرکا کہنا تھا کہ اس کی محض پندرہ سال کی عمر میں شادی ہوئی تھی۔ مگر اپنی شادی کے دس سال بعد اپنے شوہر کو قتل کر دیا تھا۔ آئی ایچ آر کے مطابق اسے 2015 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ اب سننداج شہر میں قائم جیل میں اسے پھانسی دی گئی ہے۔تیسری فرانکہ بہشتی نامی عورات کو بھی اپنے شوہر کو ہی قتل کرنے کے جرم میں تقریبا پانچ سال پہلے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ 27 جولائی کو اسے بھی شمال مغربی شہر ارمیا کی جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ایران میں عورتوں کے بارے میں قوانین کی مخالفت کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہاں خواتین کو طلاق لینے کا حق نہیں ہے، حتی کہ گھریلو تشدد کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی اجازت نہیں۔اسی آئی ایچ آر نے پچھلے سال اکتوبر میں ایک رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں 2010 سے 2021 کے درمیان 164 عورتوں کو پھانسی دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…