جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

عدالتوں کو درخواستیں اور منت سماجت کرکے حق حاصل نہیں کرسکتے،مولانا فضل الرحمان نے اداروں کو دھمکی دے دی

datetime 30  جولائی  2022 |

پشاور(این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ عدالتوں کو درخواستیں دیکر اور منت سماجت کرکے حق حاصل نہیں کرسکتے، آپ عوام کے نمائندے ہیں اور عوام میں آکر ان کے گریبان پر ہاتھ ڈال کر اپنا حق حاصل کریں۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے پگڑیاں سر جھکانے کیلئے نہیں سر اٹھانے کے لیے پہنی ہیں، کسی بھی ادارے کا طاقت ور کان کھول کر سن لے ہمیں کسی کی غلامی قبول نہیں کی،ہم کسی کا رعب و دبدبہ برداشت نہیں کریں گے، اگر ہمارے خلاف اداروں نے کیسز بنائے تو ہم وہ فائلز ان کے منہ پر ماردیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بین الاقوامی طاقت کے ذریعے عمران خان کو لایا گیا تھا،کوئی جتنا بھی طاقت ورکسی بھی ادارے میں ہے ہم کسی سے خوف زدہ نہیں، ضمنی الیکشن ایک پارٹی کی طرح لڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی طاقت کے ذریعے عمران خان کو لایا گیا تھا،عمران خان کے گھرکا کرایہ 9 سال تک امریکی قونصلیٹ دیتا رہا، فارن فنڈنگ کیس میں اسرائیل اور بھارت سے پیسا آیا، امریکی قونصلیٹ سے پیسا لینے والے آزادی کی بات کرتے ہیں، جس کی کابینہ کے سارے مشیر امریکا یابرطانیہ کے شہری ہوں وہ ہمیں آزادی کا درس دیتے ہیں۔انہوں نیکہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ حالات ایسے خراب ہوں گے، بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ایسے معاہدے کیے گئے کہ اب وہ بات نہیں مان رہے، اعتماد کے فقدان کے باعث امریکا اور آئی ایم ایف مشکلات پیدا کر رہا ہے، مشکلات سے نکلنے کیلئے دقت محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف جیسی باطل پارٹی کے خلاف اگر اکیلے بھی لڑنا پڑا تو لڑوں گا، سیاسی، آئینی جنگ لڑنی ہے،

ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک دو دہائیوں سے نظریاتی جنگ کے بجائے تہذیب کی جنگ ہو رہی ہے، نوجوانوں میں تہذیب، اخلاقیات کو ختم کیا جارہا ہے، نوجوانوں کو بد اخلاقی سکھائی جا رہی ہے، سازش کے تحت معاشرے کو تباہ کیا جا رہا ہے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ رجیم چینج کون ہے،کس کے خلاف سازش ہوئی،

عالمی سازش کرکے عمران خان کو نہیں نکالا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدلیہ ریاست کا اہم ادارہ ہے، اس کا احترام ہم پر فرض ہے، جب جج اپنے رویے سے متنازع بن جائے اور ایک فریق کو سہولت دیں تو ریاست تباہ ہوجاتی ہے، کوئی جتنا بھی طاقت ور کسی بھی ادارے میں ہے ہم کسی سے خوف زدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے مقبولیت کا اندازہ نہیں ہوتا، اس فتنے سے نوجوان نسل کو بچانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…