بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)اپوزیشن اتحاد کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے گئے،مقررہ وقت تک کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے پر حکمران اتحاد کے واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے

پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیاگیا تھا تاہم سیکرٹری آفس سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے باوجود مقررہ وقت میں جمع نہ کرائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار واثق قیوم نے پنجاب اسمبلی پہنچ کر کاغذات نامزدگی حاصل کئے اور انہیں پر کرنے کے بعد سید یاور عباس بخاری،چوہدری عدنان، سید صمصام بخاری،مومنہ وحید،ندیم عباس بارا، کرنل (ر)ملک محمد انور،ملک تیمور مسعود اور دیگر کے ہمراہ سیکرٹری اسمبلی کو جمع کر ادیا۔اپوزیشن اتحاد کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا گیا اور مسلم لیگ (ن) کے پیر اشرف رسول نے پانچ بجے سے پہلے اسمبلی سیکرٹریٹ سے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کر لئے تاہم علی حیدر گیلانی پانچ بجے شام کے مقررہ وقت تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے نہ پہنچے۔ سیکرٹری اسمبلی نے مقررہ وقت کے بعد واثق قیو م کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتا ل کی اور انہیں درست قرار دیدیا۔اپوزیشن کے امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جانے پر حکمران اتحاد کے واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے۔ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے آج (اتوار) دوپہر ایک بجے پولنگ کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں شفافیت برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا گیا،سپیکر کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے اور ہمارا موقف ہے کہ سپیکر کے انتخاب سے غلط بنیاد رکھی گئی جسے پہلے درست کیا جانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…