جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ

datetime 30  جولائی  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیسرے روز بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی بیرل خام تیل 2 ڈالر مہنگا ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپیک کی جانب سے تیل کی سپلائی نہ بڑھانے کی خبروں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل مسلسل مہنگا ہو رہا ہے۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل ایک ڈالر، 11سینٹ اضافہ سے فی بیرل 98ڈالر، 62سینٹ کا ہو گیا جبکہ فی بیرل برطانوی برینٹ خام تیل 2ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 110 ڈالر کا ہو گئا۔عالمی مارکیٹ میں سونےاور چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر اضافے سے ایک ہزار، 767 ڈالر ہو گئی جبکہ فی اونس چاندی 32سینٹ مہنگی ہونے کے بعد 20ڈالر، 18سینٹ کی ہو گئی۔یوکرین سے گندم کی برآمد شروع نہ ہونے سے گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ فی ٹن گندم 2یورو، 25سینٹ اضافہ کے بعد 344یورو، 50سینٹ کی ہو گئی جبکہ سویا بین کی قیمت میں 2 ڈالر کااضافہ ہوا جس کے بعد سویا بین کی فی ٹن قیمت495 ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔دوسری طرف امریکا میں شرح سود میں اضافہ کا اثر کرپٹو کرنسی پر پڑ رہا ہے۔ امریکا کے حصص بازاروں میں کرپٹو کرنسیوں کی سرمایہ کاری بڑھ گئی جس سے ایک بٹ کوائن 24ہزار، 400ڈالر سے زائد کا ہو گیا جبکہ اتھیریم کی قیمت ایک ہزار، 765ڈالر سے زائد ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان میں  پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ حتمی مراحل میں ہے۔ ورکنگ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے اورڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…