جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے ڈالر کی قیمت 190 سے 210 تک آ جانے کی خوشخبری سنا دی

datetime 29  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی میں دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے رقم آنے کے بعد ڈالر کی قیمت 190 سے 210 تک آجائے گی،خوردنی تیل کی پیداوار ملک میں بڑھانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں،

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے گیارہ ارکان کے استعفے منظور کرنے کی ایوان کو آگاھی دیدی۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی ارکان قادر خان مندوخیل اور دیگر کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزارت خزانہ کے پارلیمانی سیکرٹری رانا اسحاق خان نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے رقم آنے کے بعد ملک میں ڈالر کی قیمت 190 سے 210 تک آجائے گی۔رانا اسحاق خان نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دار اور غریب طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کو بتایا کہ تحریک انصاف کے گیارہ ارکان کے استعفے منظور کرلئے گئے ۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری مہہ ناز اکبر نے بین الحکومتی تجارتی ٹرانزیکشنز بل 2022 پیش کیا، جبکہ وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل سینیٹ سے منظور نہ ہونے کے باعث بل مشترکہ اجلاس کو بھیجنے کی تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔اجلاس پیر کی سہہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔خیال رہے کہ مارکیٹ میں اس وقت ڈالر کی قیمت 240روپے ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…