پیر‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2026 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

datetime 29  جولائی  2022 |

اسلام آباد (آن لائن)آئیل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری آج (ہفتہ کو) وزارت خزانہ کو بھجوائی جائیگی، پٹرول کی قیمت میں پندرہ روپے اور ڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

تفصیل کے مطابق بین الاقوامی سطح خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل ہو گئی،جس کے باعث ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی ورکنگ حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے ۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری آج (ہفتہ کو) وزارت خزانہ کو بجھوائی جائیگی۔اب تک کی ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں پندرہ روپے اور ڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کر کے قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔ لیوی ٹیکس میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر کے قیمتیں بڑھائی جا سکتی ہیں۔ لیوی ٹیکس کم کرنے سے ڈیلرز مارجن کے اثرات سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق بھی مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں بنتا ہے ۔ ٹیکسز کی شرح بڑھا کر ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غور کرے گی جبکہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 31 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…