ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گورنر اسٹیٹ بینک کوکتنے لاکھ روپے تنخواہ اور کیا مراعات دی جاتی ہیں ، قومی اسمبلی میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 29  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں،اس وقت گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ خالی ہے اور مرتضیٰ سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق

قومی اسمبلی میں سابق گورنر رضا باقر کی تنخواہ و مراعات کی تفصیلات پیش کی گئیں جس کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کو 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ ملتی تھی جس میں سالانہ 10 فیصد اضافہ بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ مکمل فرنشڈ مکان، دو گاڑیاں بمع 1200 لیٹر پیٹرول اور ڈرائیور، 4 گھریلو ملازمین کی تنخواہ، بجلی، گیس، پانی کے بل اور جنریٹر کے ایندھن کا خرچہ، بچوں کی اسکول فیس کا 75 فیصد حصہ بھی اسٹیٹ بینک ادا کرتا ہے، لینڈ لائن، موبائل فون اور انٹرنیٹ بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کو ضرورت کے مطابق 24گھنٹے سکیورٹی مع سکیورٹی گارڈ اور سکیورٹی سسٹم دیا جا ئے گا، مطابق مکمل طبی سہولیات دی جاتی ہیں۔ ہر ماہ تین چھٹیاں اور مدت ملازمت مکمل ہونے پر چھ ماہ تک چھٹی مع انکیشمنٹ کی سہولت دی گئی ہے۔ آخری لی گئی تنخواہ پر سروس کے ہر تکمیلی سال پر ایک ماہ کی تنخواہ ملتی ہے۔ کنٹری بیوٹری پراویڈنٹ فنڈ تنخواہ کا 8 فیصد ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…