جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

چیف جسٹس آف پاکستان کے نامزد کردہ ججز کو ریجیکٹ کر دیا گیا جوڈیشل کمیشن میں 5ووٹ مخالفت میں آئے

datetime 29  جولائی  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد کردئیے گئے۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس قیصر رشید، جسٹس شاہد وحید، جسٹس حسن اظہر، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس نعمت اللہ کے ناموں پر غور کیا تاہم سپریم کورٹ کیلئے

چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے 5 ججز پر جوڈیشل کمیشن کے ارکان میں اختلاف رائے سامنے آیا جس کے بعد جوڈیشل کمیشن کے ممبران میں ووٹنگ کرائی گئی۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے نامزد ججوں کے خلاف 5 ووٹ آئے، 5 ووٹ مخالفت میں آنے پر اجلاس کچھ کہے بغیر ختم کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود، اٹارنی جنرل، اور وزیرقانون نے مخالفت میں ووٹ دیا،سندھ کے 2 ججز سے متعلق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے بھی مخالفت میں ووٹ دیا۔نمائندہ پاکستان بار کونسل ایڈووکیٹ اختر حسین نے بھی مخالفت میں ووٹ دیا ۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ نے نامزدگیوں کے حق میں ووٹ دیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی نامزدگیوں کے حق میں ووٹ دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے 2 نامزدگیوں کی مخالفت، 3 کے حق میں ووٹ دیا۔ذرائع کے مطابق چار کے مقابلے میں 5 ووٹ مخالفت میں آنے پر اجلاس ختم کردیا گیا۔بعد ازاں اجلاس کے اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس کی زیر صدارت کمیٹی روم میں ہوا، چیف جسٹس سمیت 7 ارکان اجلاس میں شریک ہوئے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2 ارکان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اٹارنی جنرل آف پاکستان وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کیلئے 5 ناموں پر غور کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کیا گیا ہے ، اجلاس مؤخر کرنے کی حمایت اٹارنی جنرل نے بھی کی،

اجلاس مؤخر کرنے سے متعلق 5 ارکان کے ووٹ آئے، ناموں پر بحث کے بعدچیف جسٹس نے نئے ججز سے متعلق مزید ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے مزید غور کیلئے اجلاس مؤخر کرنے کی تجویزدی،

جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی نے اجلاس مؤخر کرنے کی حمایت کی۔اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی نئی تاریخ سے ممبران کو بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…