جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

کم آمدن والے افراد کے لئے پنجاب راشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 28  جولائی  2022 |

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا دورہ لاہور موسم کی خرابی کی وجہ سے منسوخ ہوا،احساس پروگرام کے حوالے سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بریفنگ دی، یہ پروگرام پہلے کی طرح شروع کیا جائے گا،

کم آمدن والے افراد کے لئے پنجاب راشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کی بڑھتی آبادی اور دیگر معاملات کے لئے راوی ریور پراجیکٹ بڑا اہم منصوبہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ جمعہ کے روز سپیکر کا بھی الیکشن ہے ،حکمران اتحاد کے امیدوار سبطین خان سپیکر منتخب ہوں گے ۔ انہوںنے کہا کہ مخالفین ایسی باتیں کر رہے ہیں جن کا نہ سر ہے نہ پیر ،آصف زرداری اور رانا ثنا جیسے لوگ ہوں تو (ن) لیگ کو دشمن کی ضرورت نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حمزہ شہباز 100 دن خیراتی وزیر اعلی رہے ،انہوں نے وہ وہ غلط کام کئے جس کی مثال نہیں ،عوام انہیںمسترد کر چکے ہیں، اب پاکستان کی عوام کا اگلا ہدف عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی حکومت بھی مہمان ہے ۔ ان کی حکومت میں ڈالر میں 60 روپے کا اضافہ ہوا ،مہنگائی کا طوفان ہے مگر ان کی توجہ اپنے کیسز بند کرنے پر مرکوز ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا کیس فارن فنڈنگ کانہیں ممنوعہ فنڈنگ کاکیس ہے ،انہیں چیلنج کرتا ہوں تحریک انصاف کو نہ بھارت سے نہ اسرائیل سے کوئی فنڈنگ آئی البتہ آپ کے بھارت سے بھی تعلقات ہیں اور اسرائیل کے دورے بھی کر کے آئے ،اسامہ بن لادن سے جو پیسے لیتے رہے وہ کیا جائز پیسہ تھا، ان کے اپنے پیسوں کا حساب موجود نہیں ، کیا یہ آسمان سے اتری ہوئی مخلوق ہیں کہ الیکشن کمیشن نے صرف تحریک انصاف کا کیس سنا،

الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ سے لاڈلوں والا سلوک نہ کرے۔انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ اوراسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے،(ن) لیگ کو بھاگنے نہیں دیں گے ،ہم نے اپنا حساب دیا ہے آپ بھی اپنا حساب دیں ،ان کے اکائونٹس میں نہ شناختی کارڈ موجود ہیں نہ دینے والے کا نام ہے ، اب اس میں شایدقطری خط آئے گایا دیکھتے ہیں اس میں کون سا خط آتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…