پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

datetime 28  جولائی  2022 |

لاہور(این این آئی)بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا ہے جس سے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔پراونشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑے جانے کے بعد خانکی اور قادرآباد کے مقام پراگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں سیلاب کاخطرہ ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق (آج) جمعہ تک دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 75 ہزارکیوسک تک پہنچ جائے گا۔پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ سیلابی صورتحال سے سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، جھنگ اور مظفرگڑھ کے علاقے متاثر ہونے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ حکام کو خبردار کیا گیا کہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریاں کی جائیں۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…