صدر عارف علوی کی افغانستان کے طلبہ کو تعلیمی سہولت کی فراہمی کی پیشکش
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے افغانستان جانے والے علماء کے وفد میں شامل مفتی تقی عثمانی
سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے مفتی تقی عثمانی کے ذریعے افغانستان کے
طلبہ کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے افغان طلبہ کو آن لائن تعلیمی سہولیات
اور ورچوئل یونیورسٹی کے ذریعے تعلیمی سہولیات کی پیشکش کا اعادہ کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق مفتی تقی عثمانی دورہ افغانستان پر جارہے ہیں
اور اعلیٰ افغان قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔اس حوالے سے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں تعلیمی مواد ٹیلی وژن کے ذریعے طلبہ تک پہنچایا جا سکتا ہے،
افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے خصوصی انتظامات کیے جاسکتے ہیں ، اسلام میں خواتین کی تعلیم پر کوئی پابندی نہیں۔