پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ہم پاکستان میں نوازشریف کی ضرورت محسوس کررہے ہیں، شاہد خاقان

datetime 25  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( آن لائن )سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان واپسی نواز شریف کا اپنا فیصلہ ہے لیکن آج ہم سب پاکستان میں میاں نواز شریف کی ضرورت محسوس کرتے ہیں ۔ لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں

شاہد خاقان عباسی نے پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی،انہوں نے کہا کہ یہ عدالت کا حکم تھا کہ الیکشن کروائے جائیں، اس میں لازم سی بات ہے کہ ایک جماعت کو فتح ہوگی تو دوسری کو شکست، جو جیت جائے گی وہ حکومت بنائے گی اور جو ہارے گی وہ اپوزیشن میں بیٹھے گی اس میں احتجاج کی کیا بات ہے۔ نواز شریف کی واپسی سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں رات کو لندن پہنچا ہوں اور پاکستان واپسی نواز شریف کا اپنا فیصلہ ہے لیکن آج ہم سب پاکستان میں میاں نواز شریف کی ضرورت محسوس کرتے ہیں اور ہم نے نواز شریف کو یہی مشورہ دیا ہے کہ علاج کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہ ایک بہتر فیصلہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے مستقبل کا فیصلہ عوام کرے گی، عمران خان نے ایک جھوٹی کہانی بنائی اور دوسری جانب جو چار سال عمران خان نے پنجاب اور پاکستان کی معیشت کے ساتھ وہ سارا پاکستان جانتا ہے تو ہمیں امید ہے پاکستان کی عوام (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی سیاست کو دیکھ کر بہتر فیصلہ کرے گی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے لینے پڑتے ہیں ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی جو فیصلے لیتے ہیں ان کو پارٹی کابینہ اور نواز شریف سب کی تائید حاصل ہوتی ہے، یہ فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کیے جاتے ہیں، یہ فیصلے 4 ، 6 مہینے پہلے ہونے چاہیے تھے لیکن عمران خان نے ملکی مفاد سے زیادہ ذاتی مفاد کو اہمیت دی ہماری یہ سیاست نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…