کراچی (این این آئی) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے عمران خان کو دن میں تارے دکھا دیے۔تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پی ٹی آئی رہنماں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے عمران خان کو دن میں تارے دکھا دیے ، پی ٹی آئی رہنما اپنی خفت اورسبکی مٹانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔امتیاز شیخ نے کہا کہ ایک زرداری سب سے یاری کا مطلب مفاہمت کی سیاست ہے، آئندہ انتخابات میں عوام گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کردیں گے۔