پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بنانے کی درخواست دائر کردی

datetime 25  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کیس پر فل کورٹ بنانے کی درخواست جمع کروادی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حمزہ شہباز نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کیس پر فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی نظرثانی کی درخواستیں بھی کیس ساتھ سماعت کیلئے مقرر کی جائیں۔الیکشن کمیشن کے خلاف منحرف ارکان کی اپیلیں بھی رولنگ کیس کیساتھ سننے کی استدعا کردی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ منحرف ارکان کے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف اپیلیں زیر التواء ہیں۔درخواست کے متن کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی 22 جولائی کو دی گئی رولنگ درست ہے۔الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کیخلاف عمران خان کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کو تسلیم کیا۔درخواست کے مطابق سپریم کورٹ میں منحرف ارکان کی اپیلیں منظور ہوگئیں تو صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی۔ سپریم کورٹ نے اپیلیں منظور کیں تو 25 منحرف ارکان کے نکالے گئے ووٹ بھی گنتی میں شمار ہوں گے۔موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے خلاف عمران خان کی ہدایات کے خط کو درست قرار دیا۔چوہدری شجاعت حسین کا اپنے ایم پی ایز کو لکھا گیا خط بھی آئین اور قانون کے مطابق درست ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اپنا جواب بھیسپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ حمزہ شہباز نے جواب میں استدعا کی ہے کہ پرویز الہیٰ کی درخواست خارج کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…