پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سپر ہائی وے کے اطراف ملک اور سماج دشمن عناصر کی موجودگی کے ثبوت مل گئے

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں سپر ہائی وے کے اطراف ملک اور سماج دشمن عناصر کی موجودگی کے ثبوت مل گئے ہیں، ڈی ایس پی سہراب گوٹھ نے اس سلسلے میں رپورٹ تیار کر کے اعلی حکام کو بھیج دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ہنگامہ آرائی

کی ویڈیوز انڈیا سے اپ لوڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ڈی ایس پی سہراب گوٹھ نے اس سلسلے میں رپورٹ تیار کر کے اعلی پولیس حکام کو خط لکھ کر انکشاف کیا ہے کہ سہراب گوٹھ سے ویڈیوز پہلے افغانستان بھیجی گئی تھیں۔ 15جولائی کو حیدر آباد واقعے کے رد عمل کی آڑ میں سہراب گوٹھ سپر ہائی وے پر مشتعل مظاہرین نے سڑک بلاک کر کے شدید ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کی تھی، پولیس تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ہنگامہ آرائی میں افغان شہری ملوث تھے، پولیس کے ہاتھوں گرفتار 25 ملزمان افغان شہری نکل آئے تھے۔ ڈی ایس پی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سہراب گوٹھ میں ہنگامہ آرائی سے متعلق ویڈیوز بھارت میں فیس بک، ٹویٹر اور ٹک ٹاک پر شیئر کی گئیں، تفتیش کے دوران ویڈیو افغانستان بھیجنے اور انڈیا سے اپ لوڈ کیے جانے کا انکشاف ہوا۔رپورٹ کے مطابق سپرہائی وے پر7سے 8ہزار افراد جمع ہوئے اور سڑک بند کی۔ مظاہرین نے اپنی منزل کو جانے والے شہریوں کو لوٹا۔ پولیس موبائل، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور بس کونذرآتش کیا، احتجاج کے دوران سماج دشمن عناصر نے شدید فائرنگ بھی کی، اور پولیس پر پتھرؤا کیا گیا، پتھر لگنے سے کئی پولیس افسران و اہل کار زخمی ہوئے۔ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس آپریشن میں ڈھائی سو کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، تفتیش کے دوران پتا چلا کہ 70 سے زائد افغان مہاجرین ہیں، رپورٹ کے مطابق افغان مہاجرین غیر قانونی ملک دشمن سرگرمیوں

میں ملوث ہیں۔رپورٹ میں ایسی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کچھ مثبت اقدامات کی ضرورت کی طرف اشارہ بھی کیا گیا ہے، مشتبہ عناصر سے متعلق یہ مشاہدہ بھی کیا گیا کہ ہنگامہ آرائی کی صورت حال میں افغان مہاجر اور دیگر افراد سڑک پر جمع ہو جاتے ہیں، قبضہ مافیا، منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر بھی ان میں گھل مل جاتے ہیں۔

ماضی میں افغان مہاجرین پر فارن ایکٹ کا استعمال کیا جاتا تھا، فارن ایکٹ کی دفعہ 13 اور 14 کے تحت انھیں ڈی پورٹ کیا جاتا تھا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات اب دوبارہ اٹھانے کی ضرورت ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ افغان قونصلیٹ کے سامنے اٹھایا جائے۔رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ افغان مہاجرین کو گڈاپ سٹی ملیر کے کیمپوں میں پابند کیا جائے، اور عوامی اور حکومتی مفاد میں قونصلیٹ کے ذریعے سخت تنبہہ کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…