کراچی(آن لائن) کراچی میں پانی کے بڑے بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا حب میں شدید بارشوں کے باعث حب ڈیم سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی حب کنال بند ٹوٹ گیا۔ بند کا 100 فٹ حصہ پانی کے ریلے میں بہہ گیا۔ بند ٹوٹ جانے کے باعث حب ڈیم کے اطراف سمیت دیگر علاقوں
میں صورتحال سنگین ہوگئی۔ واٹر بورڈ نے بند ٹوٹنے کی اطلاع پر حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی سپلائی بند کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں تباہی مچانے کے ساتھ ساتھ حب میں بھی شدید بارشوں کے باعث حب ڈیم سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی کینال کا بند ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے کینال سے نکلنے والے پانی کے ریلے نے حب ڈیم کے اطراف کی آبادیوں متاثر کرنا شروع کردیا ہے کراچی کے ضلع غربی۔ ضلع کیماڑی اور لیاری کو پانی فراہم کرنے والی حب کینال میں شگاف پڑ جانے کے باعث منگھوپیر اور نواحی علاقے پانی میں ڈوب گئے جبکہ یہاں سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند کر دی گئی حب کینال کی بد ترین صورتحا ل سے نمٹنے کیلئے واٹر بورڈ کا عملہ غائب ہو گیا یہاں ریسکیو کا کام مقامی پولیس کو انجام دیا پڑا، لیاری ندی، ملیر ندی۔ نہر خیام۔ گجر نالہ۔ پکچر نالہ منظور کالونی نالہ مکمل طور پر بھر جانے کے باعث پانی کا اخراج ہونے لگا جس کے باعث قریبی ا?بادیاں متاثر ہونے لگیں حب کینال سے حب پمپنگ اسٹیشن کو پانی کی فراہمی بند ہونے کے باعث کراچی غربی،وسطی،کیماڑی اور لیاری میں پانی کا بحران سنگین ہو گیا واٹر بورڈ حکام نے کینال کا بند ٹوٹنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا حب ڈیم سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی متاثرہ نہر میں پانی کی سپلائی بند کردی گئی ہے جس کے بعد کسی بھی علاقے میں پانی سے کوئی خطرہ نہیں جبکہ کینال کی مرمت کا کام بھی فوری طور پر شروع کردیا گیا ہے تاہم چیف انجینئر بلک نے نہر کا بند بنانے میں کتنا وقت درکار ہوگا بتانے سے انکار کردیا واضح رپے حب ڈیم کی متاثرہ نہر سے کراچی کو یومیہ 100 مین گیلن پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔