پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ہواوے کمپنی کے امریکی فوجی تنصیبات کی جاسوسی کاانکشاف

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی خفیہ ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی)نے دعوی کیا ہے کہ چینی کمپنی ہواوے کے آلات کے ذریعے امریکا کے فوجی اڈوں کی جاسوسی کا امکان ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ

ہواوے کے موبائل فون ٹاورز امریکی محکمہ دفاع اور اسٹریٹجک کمانڈ کے روابط میں خلل ڈال سکتے ہیں یا ان کی نگرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فوجی تنصیبات کے قریب ہواوے کے سگنل ٹاورز اسٹریٹجک کمانڈ کے رابطوں کی نگرانی کرسکتے ہیں، یہ محکمہ ملک کے جوہری ہتھیاروں کا نظام سنبھالتا ہے۔ 2017 میں چینی حکومت نے 10 کروڑ امریکی ڈالر کی مالیت سے واشنگٹن میں ایک بدھ مت کا مندر تعمیر کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔امریکی انٹیلیجنس نے تعمیراتی تفصیلات کا جائزہ لیا تو اس بات کو سنجیدگی سے دیکھا گیا کہ یہ مندر امریکی پارلیمنٹ یعنی کیپٹل بلڈنگ سے صرف دو میل کے فاصلے پر بنایا جائے گا۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ اس طرح اہم ترین حکومتی شخصیات اور سیاستدانوں کے تمام رابطہ کار سگنلز کی نگرانی ہوسکتی ہے۔انٹیلیجنس نے اس منصوبے کی منظوری نہیں دی اور اس پر فی الوقت کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔سنہ 2020 میں امریکی حکام نے ہیوسٹن میں 40 سال سے فعال چینی قونصل خانے کو بھی بند کروا دیا تھا۔حکام کا الزام تھا کہ اس قونصل خانے میں امریکی فوج اور حکومتی تنصیبات کی جاسوسی ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…