منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

سرکاری پاور پلانٹس متحدہ عرب امارات کو فروخت کرنے کا فیصلہ ، آرڈیننس جاری

datetime 24  جولائی  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے حکومت پاکستان کی ملکیت آئل اینڈ گیس کمپنیوں میں اپنے حصے سمیت سرکاری پاور پلانٹس متحدہ عرب امارات کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔انگریزی روزنامےایکسپریس ٹربیون کے مطابق اثاثوں کی فروخت کی منظوری

ایک آرڈیننس کے ذریعے دی گئی ہے  جس پر تاحال صدرِ مملکت عارف علوی نے دستخط نہیں کیے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے اثاثوں کی فروخت کے معاملے پر عدالتوں کو بھی دخل اندازی سے روک دیا گیا ہے اور قرار دیا گیا ہے کہ عدالتیں اثاثوں کی فروخت کے معاملے پر کوئی درخواست نہیں سنیں گی۔   بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشن آرڈیننس 2022  جمعرات کو جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق وفاق نے صوبوں کو پابند کیا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر زمین وفاق کو دینے کے پابند ہوں گے۔ حکومت  کو اثاثوں کی فروخت سے دو سے اڑھائی ارب ڈالرز آمدن کی توقع ہے ۔ اس آمدن کے حصول سے یہ امید لگائی جا رہی ہے کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جاسکے گا۔متحدہ عرب امارات نے مئی میں پاکستان کو کیش ڈیپازٹ فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ اسلام آباد  پرانا قرضہ واپس نہیں کرپایا تھا۔ کیش ڈیپازٹ کے برعکس  امارات نے تجویز دی تھی کہ پاکستان کی حکومتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی اجازت دی جائے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…