لاہور( این این آئی)لاہور کی مقامی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو کراچی بھجوانے کاحکم دیدیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کیا ۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کراچی کی عدالت میں پیش کیا جائے ۔ دعا زہرا کی جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں۔ عدالت پیشی سے قبل کسی بھی فریق کو دعا زہرا سے ملاقات نہ کرنے دی جائے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کے حکم پر پولیس نے زہرا کی حوالگی کی درخواست دائر کی ۔سندھ ہائی کورٹ بھی دعا زہرا کو پیش کرنے کا حکم دے چکی ہے ۔