اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسجد اقصیٰ کے امام سعید البصری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو خط لکھ کر پنجاب کےضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ اس خط کو تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے شیئر کیا گیا جو کہ 20جولائی کو لکھا گیا تھا ۔ مسجد اقصیٰ کے امام نے لکھا کہ مسجد اقصیٰ کی مبارک فضائوں سے آپ کو پنجاب میں ضمنی الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ آپ کی مدد اور حفاظت فرمائے اور سازشوں سے محفوظ رکھے ۔ انکا کہنا تھا کہ ہم بیت المقدس میں ہیں اور ہمارے دل آپ کے ساتھ اور پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔”
مسجد اقصی کے خطیب و امام جناب شیخ عکرمہ سعید الصبری کا عمران خان کو خط- #آج_سازش_نہیں_چلے_گی pic.twitter.com/qPoWd3rbMk
— PTI (@PTIofficial) July 23, 2022