شہباز گل کی حمزہ شہباز کو عبوری وزیر اعلیٰ بنانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے حمزہ شہباز کو عبوری وزیر اعلیٰ بنانے کے
سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نرم مداخلت کا جو بیانیہ پھینکا جا رہا ہے یہ ٹرک کی بتی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ چور کو ادھورا وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی کیا ضرورت تھی؟ پیر کو یہ بات آگے نہیں جائیگی
ان چوروں کو وقت نہیں دینا۔شہباز گل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خود نیوٹرل کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی،
عمران خان نے قربانی دیتے ہوئے نئے الیکشن کامطالبہ کیا، اسکرپٹ تیار ہوا ہماری جیتی ہوئی سیٹیں ہم سے چھینی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے قرآن پر حلف لیا تاہم اس کے بعد دوبارہ وہی گند کیا، اس دن اتوار کو عدالت کھل گئی تھی
تو گزشتہ رات بھی کھلنی چاہیے تھی۔انہوں نے کہاکہ نرم مداخلت کا جو بیانیہ پھینکا جا رہا ہے یہ ٹرک کی بتی ہے،
انہوں نے کہاکہ چور کو عبوری وزیر اعلیٰ بنانے کی کیا ضرورت تھی، عمران خان پْرعزم ہیں کہ وہ قوم کا ہاتھ نہیں چھوڑیں گے۔