منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ہیٹ ویوز کے سبب پرتگال، اسپین میں2000افراد ہلاک

datetime 23  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(این این آئی)عالمی ادارہ صحت کے یورپی دفتر نے بتایا ہے کہ یورپ کو اپنی لپیٹ میں لینی والی ہیٹ ویوز صرف جزیرہ نما آئبیرین میں دوہزارسے زیادہ اموات کا سبب بنی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے علاقائی ڈائریکٹر برائے یورپ ہانس کلوگ نے ایک بیان میں

کہا کہ گرمی مار دیتی ہے، گزشتہ دہائیوں میں ہیٹ ویوز کے دوران شدید گرمی کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے اکثر ہلاکتیں جنگلات میں آگ کے سبب ہوئیں۔ہانس کلوگ نے مزید کہا کہ رواں سال ہم صرف اسپین اور پرتگال میں ہیٹ ویو کے نتیجے میں دوہزارسے زیادہ غیر ضروری اموات دیکھ چکے ہیں۔علاقائی ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ شدید گرمی کے اثرات پہلے سے موجود صحت کی خرابی میں اضافہ کردیتے ہیں۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اور نوٹ کیا کہ زندگی کے دونوں کناروں پر رہنے والے افراد مثلا نوزائیدہ اور ضعیف افراد خاص طور پر زیادہ خطرے میں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈبلیو ایچ او یورپ نے وضاحت کی کہ یہ اعداد و شمار حکام کی رپورٹوں پر مبنی ایک ابتدائی تخمینہ ہے، اور یہ تعداد پہلے ہی بڑھ چکی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ گرمی کی لہر سے ہونے والی اموات کی حقیقی تعداد ہفتوں تک معلوم نہیں ہو سکے گی کیوں کہ گرمیوں کا موسم بمشکل آدھا ہی گزرا ہے۔ڈائریکٹر یورپ کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے کے واقعات ایک مرتبہ پھر موسمیاتی تبدیلیوں سے مثر طریقے سے نمٹنے کے لیے پین-یورپی اقدامات کی اشد ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…