دیکھے بغیر بیک وقت دونوں ہاتھوں سے مصوری کرنیوالا آرٹسٹ
قاہرہ(این این آئی)بغیر دیکھے بیک وقت دونوں ہاتھوں سے مصوری کرنے والے فنکار کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک انوکھی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے کافی صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی ہے۔ تاہم، جو چیز اس کلپ کو نمایاں کرتی ہے وہ یہ ہے کہ فنکار ڈرائنگ بورڈ کو دیکھے بغیر بھی دونوں ہاتھوں سے تصویر بنا رہا ہے۔
ویڈیو ایک کلاس روم کی ہے، جہاں ایک شخص بلیک بورڈ کے سامنے کرسی پر بیٹھا ہے، اس شخص کا منہ کیمرے کی طرف ہے جبکہ وہ دونوں ہاتھوں کو پیچھے لے جاتے ہوئے بغیر دیکھے بیک وقت مصوری کررہا ہے۔
46 سیکنڈ کی ویڈیو کو تقریبا 9لاکھ ویوز اور 2لاکھ سے زیادہ تبصرے مل چکے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین فنکار کی مہارت اور صلاحیت دیکھ کر حیران رہ گئے ۔