منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیلی صحافی کو مکہ میں داخلے میں مدد فراہم کرنے والا سعودی شہری گرفتار

datetime 23  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی صحافی کو مکہ میں داخلے میں مدد فراہم کرنے والا سعودی شہری گرفتار

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی انتظامیہ نے ایک غیر مسلم صحافی کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے میں مدد فراہم کرنے

پر ایک شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق پولیس ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ

غیر مسلم صحافی کے پاس امریکی پاسپورٹ تھا۔ترجمان نے کہا کہ پولیس نے صحافی کی مدد کرنے والے شہری کو

گرفتار کرکے اس کا کیس عدالت کو بھیج دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے ایک ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے

والے صحافی گل تمارے نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ وہ مکہ مکرمہ میں گھوم رہا ہے۔

حالانکہ مکہ مکرمہ میں غیر مسلم افراد کے داخلے پر پابندی ہے اوراس کی روک تھام کے لیے چیکنگ کا نظام بھی کام کررہا ہے۔

اس رپورٹ میں یہ صحافی کہہ رہا تھا کہ مکہ جانا اس کا خواب تھا اور جو شخص اسے اپنے ساتھ لے جانے کے لیے تیار ہوا اسے علم نہیں تھا کہ وہ ایک اسرائیلی صحافی ہے۔

19 جولائی کو ایک ٹوئٹ میں اسرائیلی صحافی نے کہا کہ اس کا مقصد مسلمانوں کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…